’مرزیا‘‘ کے تجربے کے بغیر فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو ‘‘ میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوتا،ہرشوردھان کپور

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہرشوردھان کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’مرزیا‘‘ کے تجربے کے بغیر فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو ‘‘ میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہرشوردھان کپور نے اپنی پہلی فلم ’’مرزیا ‘‘ کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ کچھ نیا اور مختلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی لیکن میرا خیال ہے کہ فلم ’’ مرزیا‘‘ کی کامیابی میرے لئے یہ ہے کہ مجھے ہدایتکار راکیش اوپراکاش مہرا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا کیونکہ مجھے وہ بہت پسند ہیں اور ان کی فلمیں اور ان کے نظریات بہت متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار فلم ’’مرزیا‘‘ سے بہت کچھ سیکھنے اور اداکاری میں بہتری لانے کا موقع ملا اور اگر میں اس فلمکا حصہ نہ ہوتا تو میں فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو ‘‘ میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ ان کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو ‘‘25مئی کو ریلزی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :