فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور گہری نیلی پینٹ پہنی ہوئی ہے اور لمبے بال اور دائیں بھنویں اوپر اٹھائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، بومن ایرانی، وکی کوشال اور کرشمہ تنا شامل ہیں۔ فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :