نواز شریف نے جیل برداشت کر لی توان کو بہت فائدہ ہو گا لیکن اگر جیل سے گھبرا گئے تو؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 12:51

نواز شریف نے جیل برداشت کر لی توان کو بہت فائدہ ہو گا لیکن اگر جیل سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اگر تو میاں نواز شریف نے جیل برداشت کر لی تو جو پاکستانی قوم کی نفسیات ہے اس سے ان کو سیاسی میدان میں بہت فائدہ پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں نواز شریف یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے میں تم لوگوں کے بیچ نہ رہوں جب کہ نواز شریف کا جیل جانا یقینی ہے۔

(جاری ہے)

اگر نواز شریف جیل سے تنگ آ گئے اور کوئی ڈیل کر لی یا پھر باہر چلے گئے تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔لیکن اگر تو میاں صاحب نے جیل برداشت کر لی تو میرے خیال سے جو پاکستانی قوم کی نفسیات ہے اس سے نواز شریف کو سیاسی میدان میں بہت فائدہ پہنچے گا۔بلکہ میرے خیال سے نواز شریف کو جیل برداشت کرنے کا ایسا فائدہ پہنچے گا جو اِس وقت ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :