پیپلز پارٹی اسلام آباد ائیر پورٹ سے بڑا منصوبہ بناکرجو مرضی نام رکھ لے‘ مشاہد اللہ

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں میگا پراجیکٹس ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میںبنے ہیں ،پیپلز پارٹی اسلام آباد ائیر پورٹ سے بڑا منصوبہ بنا کر اسے جس نام سے چاہے منسوب کر لے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشا ہد اللہ خان نے کہا کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ منصوبے کی تکمیل پر الفاظ نہیں جس سے اظہار خیال کیا جا سکے ۔تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ملک میں سڑکوں کے جال ،موٹر ویز، ائیر پورٹس ، توانائی کے منصوبے کس دور حکومت میں بنے اور یقینا یہ کریڈٹ مسلم لیگ کے ادوار کو جائے گا۔