2انکوائریاں،292انوسٹی گیشنز ،1200ریفرنسز زیر سماعت ہیں‘ نیب

نیب تمام صوبوں میں بلا امتیاز اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے ‘ اعلامیہ

جمعرات مئی 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) تمام صوبوں میں بلا امتیاز اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ نیب اعلامیے کے مطابق 31-03-2018 تک نیب لاہور میں 155انکوائریاں ،49انوسٹی گیشنزجبکہ متعلقہ عدالتوں میں 360بد عنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کراچی میں 160انکوائریاں،123انوسٹی گیشنز جبکہ 270بد عنوانی کے ریفرنسز ، نیب خیبر پختوانخواہ میں79انکوائریاں، 25انوسٹی گیشنز اور194بد عنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

نیب بلوچستان میں 80انکوائری،24انوسٹی گیشنز جبکہ متعلقہ عدالتوں میں96بد عنوانی کے ریفرنسز ،نیب راولپنڈی میں 102انکوائریاں،43انوسٹی گیشنز ،متعلقہ عدالتوں میں 178بد عنوانی کے ریفرنسنز ، نیب ملتان میں 20انکوائریاں،10انوسٹی گیشنز ،56بد عوانی کے ریفرنسز جبکہ نیب سکھر میں 96انکوائریاں،18انوسٹی گیشنز اورمتعلقہ عدالتوں میں 46بد عنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں ۔