نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا‘فواد چوہدری

جمعرات مئی 13:26

نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں ،شہباز شریف اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا،،کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان ’’(ن) لیگ کا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں خلائی مخلوق سے ہے‘‘پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔