ایران نے مراکش کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 13:00

ایران نے مراکش کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) ترجمان ایرانی وزیر خارجہ بہرام قسیمی نے کہا ہے کہ ایران نے مراکش کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔بہرام قسیمی نے مزیدکہا ہے کہ الجزائر میں ایرانی سفارت خانے کے پولیسارباغیوں سے کوئی رابطے نہیں ہیں، ہماری پالیسی کا بنیادی ستون عدم مداخلت ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کردیئے تھے۔مراکش وزیر خارجہ ناصر بورتیا نے تہران اور لبنان پر الزام عائد کیا تھاکہ حزب اللہ کی لبنانی مزاحمت مہم کو الجزائر میں ایرانی سفارت خانے کے ذریعے پولیسار باغیوں کو ٹریننگ اور ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں تاہم بہرام قسیمی نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :