شیل ہیلکس کی #DRIVEONPAKISTAN مہم کے تحت مختلف شہروں میں300 اسپیڈ بریکروں کی پینٹنگ

پریمیم لیوبریکنٹس کی د و نئی اقسام ہیلیکس الٹرا5W-20اورہیلیکس 0W-20بھی متعارف کرا دی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 مئی 2018 13:03

شیل ہیلکس کی #DRIVEONPAKISTAN مہم کے تحت مختلف شہروں میں300 اسپیڈ بریکروں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) شیل ہیلیکس مکمل طور پر سنتھیٹک موٹر انجن آئل ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کے حامل انجنوں کے لیے انتہائی جدید فارمولے پر تیار کردہ اس انجن آئل کی جانب سے فروری میں #DRIVEONPAKISTANکا آغاز کیا گیاتھا جس کا مقصدپاکستان کے شہریوں میں حفاظتی سوچ پیدا کرنا تھا تاکہ ان کے ڈرائیونگ کے تجربہ اور سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس مہم کے ذریعہ 1.2 ملین شہریوں نے سڑک پر مختلف حفاظتی روئیے اختیار کرنے اور پاکستان میں سڑکوں کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈرائیونگ کے حوالہ سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا عہد کیا۔اس عہد میں اہم اور جان بچانے والے عادات کو اپنانامثلاً سیٹ بیلٹ کا استعمال، ٹریفک کے قوانین کی پابندی، اسکولوں کے قریب رفتار میں کمی، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے اجتناب، اس بات کو یقینی بنانا کہ شیرخوار بچہ کوبھی سیٹ بیلٹ سے باندھنا اور تحفظ کو دیگر تمام معاملات پر اہمیت دینا شامل ہے۔

(جاری ہے)

حادثات یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے خطرہ میں کمی کی غرض سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 300 اسپیڈ بریکروں کو پینٹ کیا گیا تاکہ یہ اسپیڈ بمپس ڈرائیوروں کے لیے دیکھنے میں زیادہ نمایاں ہو سکیں۔ٹریفک کے قوانین کی پابندی پر زور دینے کی غرض سے شیل نے مختلف شہروں میں معروف اہم شخصیات، اداروں اور مقامی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔

اسی کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں 4,000اسکولوں کے بچوں کو سڑک پر چلنے کے دوران حفاطتی اصولوں پر عمل کی ترغیب دی تاکہ آنے والے کل کے ڈرائیورز آج سے ہی ان اصولوں کو اپنی عادت بنا سکیں۔ شیل اس بات کو جانتا ہے کہ آج کل بننے والی گاڑیوں کو ایسے موٹر آئل کی ضرورت ہے جو ان کی تبدیل ہوتی ہوئی طلب کے ساتھ اپنی کارکردگی برقرار رکھ سکے اور انجن کی کارکردگی میں مزید بہتری کے ذریعہ ان کی زندگی میں اضافہ کر سکے۔

اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ شیل ہیلیکس نے اپنے پریمیم پلس پورٹ فولیو میں دو نئی اقسام ہیلیکس الٹرا 5W-20 اور ہیلیکس 0W-20 بھی متعارف کرائے ہیں۔ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں غیر معمولی سرمایہ کاری اور 100سال سے زیادہ عرصہ پر پھیلے ہوئے تجربہ کے باعث شیل لیوبریکنٹ ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر تسلیم کیا جاتا ہے۔دنیا بھر میں قائم بیس آئل، additives metullergy ،کیمیا وی اور فیولز پرکام کرنے والی چھ لیباریٹریوں میں مصروف 350 لیوبریکنٹ ریسرچ اسپشلسٹس دنیا بھر کے بہترین بلینڈز تیار کرتے ہیں۔

خواہ فیراری فارمولا ون ریسنگ کار ہو یا فیملی کار، شیل ہیلیکس ٹیکنالوجی انجن کو ڈیزائنر کی کی سوچ کے عین مطابق دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر، شیل پاکستان لمٹیڈ میں، بزنس مینجر لیوبریکنٹس، ہارون رشید نے کہا،”ان پروڈکٹس کو شیل کی پیٹنٹ ٹیکنالوجی PUREPLUS بیس آئل کے ساتھ بلینڈ کر کے تیار کیا گیا جن کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران کاربن کے کم اخراج اور ایکٹو کلینسنگ ایجنٹس کے ساتھ اعلی ٰکارکردگی فراہم کرنا ہے۔