داد رسی کے لیے تھانہ میں آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے بہن بنا لیا، انسانیت کی مثال قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 13:04

داد رسی کے لیے تھانہ میں آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے بہن بنا لیا، ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :قصور میں داد رسی کے لیے آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے اپنی بہن بنا کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فتح ڈھاباں پھولنگر کی رہائشی مسمات رابعہ دختر محمد عاشق نے تھانہ سٹی پھولنگر میں درخواست کی کہ وہ ایک غریب عورت ہے، ماں باپ وفات پا چکے ہیں اور کوئی بھائی بھی نہیں ہے میری ایک بھینس تھی اس کو بھی میرے مخالفین نے مار دیا ہے، ایس ایچ او سٹی پھولنگر ملک محمد جبار نے عورت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور رابعہ اپنے گھر واپس چلی گئی۔

اگلے روز رابعہ بی بی کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ ایس ایچ او اس کے گھر کے دروازے پر چھوٹا بھائی بن کر کھڑا ہے۔ ایس ایچ او نے رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ میں تمہارا آج سے چھوٹا بھائی ہوں ۔ یہ سُن کر رابعہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور رابعہ نے پھول کی پتیوں کے ساتھ اپنے بھائی کو الوداع کیا۔ اس طرح ایک ینگ پولیس افسر نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے علاقہ مکینوں کے دل جیت لیے۔

متعلقہ عنوان :