وہ حقائق جو کسی نے نہ دکھائے؛ معروف صحافی نے پی ٹی آئی جلسے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 13:09

وہ حقائق جو کسی نے نہ دکھائے؛ معروف صحافی نے پی ٹی آئی جلسے کا آنکھوں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) معروف صحافی رانا عظیم نے 29اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے جب شاہدرہ موڑ کی طرف دیکھا تو انہوں نے شاہدرہ موڑ سے ٹریفک روک لی تھی اور میں نے شاہدرہ سے لے کر مینار پاکستان تک عوام کو آتے دیکھا۔جتنے لوگ گراؤنڈ کے اندر تھے اس سے کئی زیادہ لوگ گراؤنڈ سے باہر تھے۔

شاہدرہ ، سگیاں پل ، سبزی منڈی ، فروٹ منڈی، دو موریہ پل اور داتا صاحب کی طرف اتنے لوگ جمع تھے کہ اتنے لوگ جلسہ گاہ میں نہ تھے جتنے ان اطراف کی سڑکوں پر تھے جو اندر نہ جا سکے۔رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات گراؤنڈ کے اندر لوگوں کی تعداد گن رہے ہیں جب کہ گراؤنڈ کے باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اور پارکنگ اسٹینڈ کے قریب عمارتوں پر مجھے دو تین سو لوگ اکھٹے نظر آتے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی ایسا کام ہونے جا رہا ہے جس سے سب امیدیں لگا کر بیٹھیں ہیں۔

اور میرے خیال سے پی ٹی آئی کے اس جلوس نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جلوس نکال دیا۔اور اس جلسے نے یہ بات ثابت کر دی کہ عمران خان واقعی ایک لیڈر ہیں۔عوام نے عمران خان کی دو گھنٹے کی تقریر بہت شوق سے سنی ورنہ یہاں تو باپ کی بات بیٹا نہیں سنتا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: