جسٹس(ر)جاوید اقبال نے چیئرمین سینیٹ کو قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی

امید ہے احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا،صادق سنجرانی

جمعرات مئی 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے ملاقات کر کے چیئرمین سینیٹ کو قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے جسٹس(ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ محمد صادق سنجرانی نے امید ظاہر کی کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :