نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا،

جمعرات مئی 13:30

نوازشریف کا مقابلہ  پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہبازشریف اور حمزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا‘ نواز شریف کرپشن کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔