بابچی کی کا شت بر وقت مکمل کرنیکی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 13:30

سلانوالی۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کاشت کا ر ادویاتی پو د ے کی کا شت سے اپنی آمد ن میں خاطرخوا ہ اضافہ کرسکتے ہیںا س لیے اس کی کا شت کو بروقت مکمل کرلیں ،ا س کی کا شت کیلئے تین تا چار کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ،زرخیز زمین جہاں آبپاشی کیلئے پانی وافر مقدارمیں موجو د ہو ا س کی کا شت کیلئے مو زوں ہے، پانچ سے 6مرتبہ ہل چلا کر سہاگاپھیرکر مٹی باریک کرلیں ،زمین کو تیارکرتے وقت اس میں فی ایکڑ 8یا 10ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھاد ایک جیسی مقدا ر میں سا ر ے کھیت میں بکھیر دیں اورپھر ہل چلاکر اچھی طرح زمین میں ملادیں ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بابچی کی کاشت کے دو طریقے ہیں ڈیڑ ھ ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بنائی جا ئیںیا2سے 2فٹ کے فاصلے پر پٹریوں کے دونو ں اطراف 9انچ کے فاصلے پر بیج کے چوکے لگائیں،یہ طریقہ زیادہ موزوں ہے ،کھیلیوں پر بوائی کی صورت میں بوائی کے فور ی بعد پانی دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :