سبز مرچ کے کا شتکا ر فصل کو بیمار یو ں سے محفوظ ر کھیں،زرعی ماہرین

جمعرات 3 مئی 2018 13:30

سلانوالی۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) زر عی ما ہر ین نے سبز مرچ کے کا شتکا روں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ ا چھی پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں ،مر چ کے کو ڑ ھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے ،یہ بیماری ابتدا ئی پھل پر گو ل گہر ے دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہر ہو تی ہے، جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جا تے ہیں پھل د ر میا ن سے سیا ہ ہوجاتا ہے اور آخر میں سا ر ا پھل سیا ہ ہو کر گل سڑ جا تا ہے پتوں کے مو ڑا ئو کی و جہ سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہیں، پھو ل جھڑجاتے ہیں اور جو پھو ل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا ہو تا ہے، مر چ کے مر جھا ئو کی بیمار ی پتوں پر گو ل بھو ر ے دا غوں کی صورت میں ظا ہر ہوتی ہے جو بعد میں سیا ہ ر نگت ا ختیار کر لیتے ہیں ، اس بیما ر ی سے بچا ئو کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹا پسن ا یم ر یڈ و مل گو لڈ یا متبا د ل ز ہر 3تا 5مر تبہ بد ل کر سپر ے کریں، بیما ریو ں کے بر وقت تدار ک کیلئے پو دوں کا وقفے وقفے سے معا ئنہ کر تے رہیں، جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں اورحملہ آور پتوں اور پودوںکو اکھا ڑ کر تلف کر د یں۔

متعلقہ عنوان :