رنویر سنگھ نے فلم ’’سامبا‘‘ کے لئے تیاریاں شروع

جمعرات 3 مئی 2018 13:38

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’سامبا‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ،اداکار نے روہت شھیٹی کی فلم ’’سامبا‘‘ کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور جلد ہی فلم کی عکبسندی شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ پہلی بار روہت شھیٹی کے ساتھ کام کریں گے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔رنویر سنگھ فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لئے روہت شیٹی نے انھیں باڈی بلڈر والا جسم بنانے کا کہا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سارہ علی خان اور سونو سود شامل ہیں۔ فلم 28دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :