امیتابھ بچن کا ٹویٹر انتظامیہ کے لئے ایک اورپیغام جاری

جمعرات 3 مئی 2018 13:38

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے خلاف ایک اور شکایت پر مبنی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے نام شکایت پر مبنی ایک اورپیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ آپ کیسے اکائونٹس پر اتنی سرگرمیاں مسلسل ہونے کے باوجود فالورز کی تعداد پر بھر پور نظر نہیں رکھ سکتے ہیں، یہ حیرت انگیز بات ہے یعنی میرا مطلب ہے کہ آپ سکور بورڈ میں ہر بال کے چھکے کے باوجود اس پر نمبر کیسے ایک ہی رہنے دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو آج نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :