می ٹو مہم کا غلط استعمال نہ کیا جائے ،ْمیک اپ آرٹسٹ نبیلہ

جمعرات مئی 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ مقصود نے میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراساں کیے جانے کیخلاف شروع کی گئی می ٹو مہم کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔نبیلہ مقصود نے فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ علی ظفر کو کالج کے وقت سے جانتی ہیں اور یہ دعویٰ کرنا ہرگز غلط نہ ہوگا کہ وہ ایک ذمہ دار گلوکار ،ْاداکار ،ْ شوہر ،ْوالد، بیٹا اور دوست ہے۔

نبیلہ نے بتایا کہ وہ میشا شفیع کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں اور ان کو بھی جانتی ہیں، وہ ایک کامیاب، طاقتور اور باصلاحیت آرٹسٹ ہیں جن کی شخصیت متاثر کن ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس پورے تنازع پر کسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتی تاہم جو میں دیکھ رہی ہوں کہ کس طرح لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور جو غیر اخلاقی بیانات چل رہے ہیں ،ْوہ ناقابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں نبیلہ نے اپنے ساتھیوں سے گزارش کی کہ می ٹو مہم کو غلط استعمال نہ کریں ،ْاسے منفی شکل میں نہ بدلیں اور نہ ہی اسے اپنے ذاتی ایجنڈے یا جھوٹی شہرت کیلئے استعمال کریں ۔انہوں نے لکھا کہ اس مہم کا مقصد آنے والی نسل کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے ،ْ جو اب تک ہمارے معاشرے میں نہیں بتائے جاتے۔نبیلہ کے مطابق کسی بھی طبقے، ذات یا مرد و عورت کیلئے یہ قابل قبول نہیں ہوگا کہ اس پر زبردستی کچھ بھی تھوپا جائے اور یہ بھی منظور نہیں کہ کسی پر تشدد ہو اور وہ خاموشی اختیار کرلے۔

متعلقہ عنوان :