خوشی کی بات ہے متحدہ کا چھپن چھپائی کا کھیل ختم ہوا ،ْ سعید غنی کا ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے ممکنہ ملاپ پرردعمل

جلد یا بدیر متحدہ کے دوست دوبارہ ذاتی مفادات کیلئے دست و گریباں ہوں گے ،ْ رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

جمعرات 3 مئی 2018 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے ممکنہ ملاپ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے متحدہ کا چھپن چھپائی کا کھیل ختم ہوا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںسعید غنی نے کہا کہ جلد یا بدیر متحدہ کے دوست دوبارہ ذاتی مفادات کیلئے دست و گریباں ہوں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی میں خوف اور بدمعاشی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت خوف سے آزادی کا اعلان ہے۔انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ مصطفی کمال بھی جلد ایم کیو ایم سے مل جائیں گے۔