جرمنی 1960میں کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کا خواہش مند تھا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف

جمعرات مئی 13:41

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) 1960 کے عشرے میں سابقہ مغربی جرمن ریاست نے کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی تھی۔۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن فوج اور امریکی حکومت کی ان خفیہ دستاویزات سے پتہ چلی ہے جن کا تجزیہ جرمن اخبار زٴْود ڈوئچے سائٹنگ اور جرمنی نشریاتی اداروں این ڈی آر اور ڈبلیو ڈی آر کے صحافیوں نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات کے مطابق سابقہ مغربی جرمنی کی وزارت دفاع نے 1963ء میں امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسے کیمیائی ہتھیار مہیا کیے جائیں۔ تب امریکا نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس دور میں بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کو کیمیائی ہتھیار تیار کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ جرمن حکومت اور وفاقی فوج نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے کہ جرمنی نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کی ملکیت یا استعمال کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :