قومی اسمبلی اجلاس، چوہدری نثار علی خان نے پچھلی نشستوں پر بیٹھ کر ارکان سے ملاقاتیں کیں

جمعرات 3 مئی 2018 13:43

قومی اسمبلی اجلاس، چوہدری نثار علی خان نے پچھلی نشستوں پر بیٹھ کر ارکان ..
اسلام آباد۔ 03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء سے راز و نیاز کی باتیں کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران وہ پچھلی نشستوں پر آکر بیٹھ گئے اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سمیت دیگر ارکان اور وفاقی وزراء سے کافی دیر بات چیت کرتے رہے۔ چوہدری نثار نے گزشتہ کئی اجلاسوں سے یہی طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے کہ وہ پچھلی نشستوں پر بیٹھ کر ارکان سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔