وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 13:25

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا-خورشید شاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا،حکومت نے غریب عوام پر ٹیکس کی بھرمار کر دی ہے،بجٹ کے بعد اب غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست اور سیاست دان گندے نہیں، لوگ اسے گندا کرتے ہیں، سستی روٹی اسکیم میں پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا،سستی شہرت ہمیں مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آرہی ہے، 70سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں جائیں گے تو ایک دوسرے کو ایسی سنائیں گے، توبہ نعوذ بااللہ، کبھی تو ہمیں بیٹھنا پڑے گا، اسپیکر ان سب مسائل کو دیکھیں۔