دبئی سے سعودی عرب تک ہائی سپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 13:25

دبئی سے سعودی عرب تک ہائی سپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) دبئی کی بین الاقوامی بندرگاہ کمپنی نے ورجن ہائیپر لوپ ون کمپنی کے تعاون سے دبئی سے سعودی عرب تک 45 منٹ میں مسافروں اور سامان کو پہنچایا کرے گی۔ دبئی بین الاقوامی بندرگاہ کونسل کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ہائپرلوپ ون کمپنی کے ساتھ ایک باضابطہ تقریب میں سپر اسپیڈ ٹرین منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے کم سے کم 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس پر سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔اس معاہدے کو برطانوی ارب پتی رچرڈ پرانسن کا تعاون حاصل ہے جو ہائیپر لوپ کے سب سے بڑے سرمایہ کار قرار دیے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی دبئی کمپنی کے 40 ممالک میں 78 اسٹیشن ہیں۔ یہ کمپنی سالانہ 80 مال بردار بحری جہازوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔