آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم پانی کی سطح1387.59 فٹ، منگلاڈیم میں 1104.40فٹ ہو گئی

جمعرات مئی 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات جاری کردیں۔جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد37300 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد24900 کیوسک اور اخراج24900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی آمد32800کیوسک اور اخراج32000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 23100کیوسک اور اخراج13200کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1387.59 فٹ،،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.016 ملین ایکڑ فٹ۔ہے۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1104.40فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 639.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :