ہری پور میں ڈاکوووں نے 4 دکانوں کا صفایا کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ہری پور میں ڈاکو ایک ہی رات میں 4 دکانوں کا صفایا کر کے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ نامعلوم چور گروہ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درویش میں دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہری پور کے قریبی آبادی اور تھا نہ سٹی کی حدود درویش میں نامعلوم چور گروہ نے ایک ہی رات میں 4 مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نامعلوم چور گروہ سائونڈ سسٹم اینڈ ڈیکوریشن سنٹر سے 10 ہزار روپے کا کیش، قیمتی کمپیوٹر، ایل سی ڈی، یو ایس بی، سپیکرز، ڈیکوریشن لائٹس سمیت دیگر سامان اور دیگر دکانوں سے قیمتی اشیاء و نقدی لے گئے۔ ایک ہی رات میں نصف درجن کے قریب چوری کی دلیرانہ وارداتوں پر تاجر برادری باالخصوص اور عوام باالعموم خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے چور گروہ کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :