تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن ہوں، پی کی42- پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے، انجینئر ناصر اقبال

جمعرات مئی 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کا بنیادی و نظریاتی کارکن ہوں اور رہوں گا، پی کی42- پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے، افواہیں اڑانے والے خوش گمانیوںکا شکار ہو رہے ہیں۔ انشاء الله پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، ان کی سیاست کا مقصد عہدہ، اقتدا ریا دولت کا حصول نہیں بلکہ وہ اپنے علاقہ کی محرومیاں بالخصوص نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے خواہشمند ہیں، حلقہ بندیوں کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حتمی حلقہ بندی ہو جائے گی۔

ان کی یونین کونسل جس حلقہ میں بھی آئی وہ میدان میں موجود نظر آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی کے 42 تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری تحصیل کونسلر انجینئر ناصر اقبال نے گذشتہ روز ہری پور پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر ضلع کونسل سید ذوالفقار شاہ، ریاض دانش کے علاوہ تحصیل کونسل محسن خانخیل و دیگر بھی موجود تھے۔

انجینئر ناصر اقبال خان نے کہا کہ ہم نے گذشتہ ماہ ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد باقاعدہ پارٹی ٹکٹ کیلئے بھی درخواست دیدی ہے۔ بعض امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے جبکہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے دوست احباب اور حلقہ کے ووٹرز نے از خود ہی ان کی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ امیدوار پی کے 42 انجینئر ناصر اقبال خان نے کہا کہ عمران خان اس بندے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹ دینے کے حامی ہیں جو الیکشن کی ساری کیمسٹری کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، پولنگ سٹیشنز، پولنگ ایجنٹ اور الیکشن ڈے کو مینج کر سکتے ہیں، اس صلاحیت سے محروم شخص کسی صورت ایک بہتر امیدوار ثابت نہیں ہو سکتا۔