حویلیاں شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے بہت جلد عملی اقدامات کریں گے،عامر شہزاد خان

جمعرات مئی 13:55

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) تحصیل نائب ناظم حویلیاں عامر شہزاد خان نے کہا ہے کہ حویلیاں شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے بہت جلد عملی اقدامات کریں گے۔ تحصیل کونسل کی منظوری سے شہر میں پانی کا چھڑکائو اور دیگر اقدامات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، بہت جلد تبدیلی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل حویلیاں میں حویلیاں شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے خصوصی فنڈنگ کی توقع ہے جس سے بہت جلد شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے عملی طور پر عوام کو بہتری نظر آئے گی۔

عامر شہزاد خان نے کہا کہ حویلیاں شہر تحصیل حویلیاں کا مرکزی مقام ہے جس پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم شہر پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :