تعلیم مقدس شعبہ ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ

جمعرات مئی 14:06

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد زبیر خان نے کہا ہے کہ تعلیم ایک مقدس شعبہ ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ کے افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ذمہ داران کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینا ہوں گے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم زنانہ کی ای ڈی او اور مردانہ کے ای ڈی او سمیت دیگر نے ڈی سی کو شعبہ تعلیم بارے مکمل بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :