Live Updates

فیصل زمان اور سردار ادریس نے سینٹ ووٹ فروخت کرنے کے الزام اور شوکاز نوٹس کے جواب میں موقف جمع کرا دیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان خان اور ایبٹ آباد سے سردار ادریس نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے سینٹ میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام اور شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنا موقف جمع کرا دیا۔ دونوں ایم پی ایز کے کلیئر ہونے کے امکانات جبکہ جوابات نہ دینے والوں کو آئندہ چند روز میں پارٹی سے نکالے جانے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان اور سردار ادریس پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ سینٹ انتخابات میں پارٹی پالیسیوں کے برعکس سینٹ کی ووٹ کروڑوں روپے میں فروخت کی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو سیاسی نقصان اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل زمان اور سردار ادریس سمیت 20 ارکان صوبائی اسمبلی کو اس الزام کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا ہے۔

فیصل زمان اور سردار ادریس سمیت 6 ایم پی ایز نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں جن پر کمیٹی کے غوروخوض کے بعد ان کی کلیئرنس کے امکانات ہیں جبکہ دوسری جانب پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے ایم اپی اے کے خلاف ثبوت عوام کے سامنے پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات