2040 ء تک دنیا میں پرنٹڈ میڈیا ختم ہوجائیگی،معروف آسٹریلوی ماہر ابلاغ کا دعوی

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) آسٹریلیا کے ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2034ء کے دوران سعودی عرب میں پرنٹنگ میڈیا ختم ہوجائیگی۔یہ دعویٰ انہوں نے کاغذی صحافت کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کاغذی صحافت کا سلسلہ محدود سے محدود تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے معروف ماہر ابلاغ روز ڈینیس دعویٰ کررہی ہیں کہ 2040 ء میں کاغذی صحافت کا وفات نامہ قلمبند ہوجائیگا۔ انکا کہناہے کہ شروعات امریکہ سے ہوگی اسکے بعد برطانیہ اور آئس لینڈ کا نمبر آئیگا۔2020ء میں کینیڈا اور ناروے، 2022ء میں آسٹریلیا، 2029ء میں فرانس ، 2030ء میں جرمنی اور 2034ئم میں سعودی عرب سے کاغذی صحافت رخصت ہوجائیگی۔