سعودی عرب کے نئے چینل ایس بی سی کا افتتاح یکم رمضان کو ہوگا

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب کے نئے چینل ایس بی سی کا افتتاح یکم رمضان المبارک کو ہوگا۔ نئے چینل کے پروگرام سعودی خاندان کی روایات ، اقدار اور سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہونگے۔ سعودی اخبار کے مطابق ایس بی سی چینل کے پروگرام سعودی عملے نے تیار کئے ہیں۔ یہ سب پیشہ ور ہیں، تجربہ کار ہیں۔ ابلاغ کی دنیا میں اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے چینل کی نگر انی ریڈیو ٹی وی کے چیئرمین الشریان کرینگے۔ چینل سے ٹی وی سیریل پیش کئے جائیں گے۔ دنیا کی 30مشہور مساجد پر ایک پروگرام ہوگا۔ مملکت کے ممتاز علماء میں سے شیخ عبدالرحمن السدیس، شیخ صالح المغامسی جیسی شخصیات پروگرام پیش کرینگی۔ ڈرامے بھی آن ائر ہونگے۔ کھانوں سے متعلق ایک پروگرام بھی ہوگا۔ رمضان کی بابت استفسارات اور جوابات پر مشتمل ’’فتویٰ رمضان‘‘ پروگرام ہوگا۔