فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر آگیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر آگیا
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) 2017ء کے دوران فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر آگیا۔ مملکت نے 69.4 ارب ڈالر دفاع پر خرچ کرکے روس پر برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق پیس ریسرچ کیلئے قائم انٹرنیشنل اسٹاک ہوم انسٹیٹیوٹ نے یہ بات اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ میں عسکری اخراجات کے حوالے سے علاقائی اور قومی رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 2017ء میں 1739ارب ڈالر عسکری سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے۔ یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد اعلیٰ ترین عسکری ریکارڈ ہے۔