پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے ارب 98 کروڑ 87 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 98 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 13 کروڑ 54 لاکھ، سی پیک ایکسیلینس سنٹر کے لئے 10 کروڑ، نیشنل انڈوومنٹ فنڈ سکالرشپس کے لئے ایک ارب، پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت غذائیت پروگرام کے لئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :