نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل

مدینہ سے قومی ائیر لائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی

جمعرات مئی 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل ہوگیا جس کے بعد مدینہ سے قومی ائیر لائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باضابطہ طور پر آپریشنل ہونے کے بعد جمعرات کو مدینہ سے قومی ائِرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی ۔ایئر لائن کی جانب سے تمام مسافروں کو پروازوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ،ْصبح 10 بجے کے بعد بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن کو بند کر دیا گیا ۔