Live Updates

رانا ثناء اللہ کے بیان پر شرمندگی ہے ،ْ عظمیٰ بخاری

بیان پر شہباز شریف معذرت کر چکے ہیں ،ْان لوگوں نے کبھی معذرت کی جو متعدد بار ایسے بیانات دے چکے ہیں لیگی رہنما

جمعرات 3 مئی 2018 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر انہیں شرمندگی ہوئی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے بتایا کہ اس بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف معذرت بھی کرچکے ہیں کیونکہ رانا ثناء اللہ کو ایسی بات نہیں کہنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے بیان جو کوئی بھی دے ،ْ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے لیکن ایسا صرف ہماری طرف سے نہیں ،ْ بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی عورتوں سے متعلق اسی قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے جب عمران خان اور ان کی جماعت میں سے کوئی رہنما غیر اخلاقی گفتگو کرتا ہے تو کسی کی طرف سے اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی اور ماضی میں ایسی کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ آج ہم تو معافی مانگ رہے ہیں مگر کیا ان لوگوں نے کبھی معذرت کی جو متعدد بار اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات