سالارجمہوریت سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں‘فاروق سکندر

جمعرات 3 مئی 2018 14:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ سالارجمہوریت سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیںسالارجمہوریت کی صحت یابی کے حوالے سے ڈاکٹرزمطمئن ہیںوزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ میںاورمیراخاندان لاکھوںعوا م کاتہہ دل سے شکرگزارہے جنہوںنے سالارجمہوریت کی جلدصحت یابی کے لیے آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی میںدعائیہ محافل کاانعقادکیااورصحت یابی کے لیے دعائیںکیں۔

(جاری ہے)

وزیرمال سردارفاروق سکندرخان وسابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاکہ سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعائیںکرنے والوںکاشکریہ اداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :