پاکستان تابناک مستقبل کی جانب بڑھ ر ہا ہے‘ ملک اسلم نوید

جمعرات 3 مئی 2018 14:19

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) موجود ہ حکومت کی کا میاب معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان اپنے تابناک مستقبل کی جانب بڑھ ر ہا ہے‘ ورثے میں ملے معاشی مسائل سے قوم کو نجات د لانے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے‘ آ ج پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی سے خوفزدہ سیاسی مخالفین انتشار اور الزا ما ت کی سیاست کے ذریعے ملک وقو م کیلئے مسائل بڑھا نے کی کو شش کر رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہو ں گی‘ آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن ہی کا ہے ‘ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نویدنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کے خلا ف سازشوں کا با زار گرم ہے‘ سازشی عنا صر جمہو ریت کے خلا ف سازشیں کر نا بند کریں ‘آئند ہ عا م انتخا با ت میں قو م ایک مرتبہ پھر قا ئد مسلم لیگ ن محمد نو ازشر یف کی قیا د ت میں مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنا ر کر ے گی کیونکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستا ن کو ایشین ٹائیگر بنا سکتی ہے ‘ محمد نو ازشر یف کی سیاسی کامیابیوں ور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کا اعتراف ہر سطح پر ہو ر ہا ہے ۔