حکو مت نے ملک بھر میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ منصوبے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے ‘ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 3 مئی 2018 14:22

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت مخالف سیاسی جماعتیںمحاذ آرائی اور احتجاج کی سیاست کو ترک کریں کیونکہ ماضی میں احتجاجی سیاست کی وجہ سے پاکستا ن کو معاشی طور پر بہت نقصان ہو ا ،محمد نوا زشر یف نے بے شما ر چیلنجز کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جا ر ی رکھا‘ آئندہ بھی مسلم لیگ ن پاکستا ن کو ترقی وخوشحالی کے سفر پر گامز ن رکھے گی‘گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی و ہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستا ن کو ہمیشہ معاشی اور اقتصا د ی ترقی کے سفر پر گا مز ن کیا‘ آ ج اپوزیشن کو قومی ترقی وخوشحالی کا یہ سفر ہضم نہیں ہو ر ہا ‘انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قومی ترقی وخوشحالی کے خوا ب کو حقیقت میں بد لا ہے‘ حکو مت نے ملک بھر میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ منصوبے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے ‘محمد نو ازشر یف نے قوم سے جو وعدے کیے و ہ سب کے سب پورے کیے ‘ پور ی قو م ایک مرتبہ پھر محمد نو ازشریف کی قیا د ت میں مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لا ئے گی۔