دیسی چارے پر پالی جانے والی بھینسیں یا بکریاں کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے، ماہرین

جمعرات 3 مئی 2018 14:22

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دودھ بہترین غذا ہے اور اس کے لئے دیسی چارے پر پالی جانے والی بھینسیں یا بکریاں کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی کے شعبہ صحٹ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی بھینسیں یا بکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں عام بھینس کی نسبت 50 فیصد زیادہ غذائیت ہوتی ہے جبکہ ان میں وٹامنز کی مقدار اور دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دودھ میں کیلشیئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں، مسوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے صحتمند اور خصوصی طور پر بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے اس کا باقائدہ استعمال نہایت مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :