امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے بھائی تھامس مارکل نے شادی رکوانے کے لئے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:28

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لئے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں ، میگھن ان کے قابل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لئے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں۔ تھامس مارکل نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ شہزادہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ کیوں نظر نہیں آرہا، جو لڑکی اپنے خاندان کی نہیں ہوسکتی وہ کسی اور کی کیا ہوگی۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو مغربی لندن میں ہوگی جس کے دعوت نامے تقسیم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :