عابد شیر علی کی بیٹی والد کے دفاع میں میدان میں آ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 14:20

عابد شیر علی کی بیٹی والد کے دفاع میں میدان میں آ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :وفاقی وزیر عابد شیر علی کی بیٹی ان کے دفاع میں آ گئیں۔ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن مارخ قریشی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی بیٹی کا ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے۔جس میں عابد شیر علی کی بیٹی کہتی ہیں کہ میرے والد نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی عورت کی توہین نہیں کی۔

(جاری ہے)

آج لوگ کچھ سوشل میڈیا اسکینڈلز کی وجہ سے ان کے لیے ’جاہل‘ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔ہمیں بطور مسلمان آزادی کے نام پر اس طرح کے بیہودہ کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہئیے۔آپ لوگ عابد شیر علی کی کلپ کو بیناد بنا کر شیریں مزاری کے خلاف توہین کی باتیں کر رہے ہیں لیکن جب شریں مزاری نے قومی اسمبلی میں ’یار ‘ کا لفظ استعمال کیا تو تب کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہوا۔سب نے اس کو انجوائے کیا اور تفریح کے طور پر لیا۔اگر عورت چاہتی ہے کہ مرد اس کی عزت کرے تو پہلے اس کو اپنی عزت خود کرنی چاہئیے۔۔عابد شیر علی کا یہ ویڈیو کلپ آپ بھی ملاحظہ کیجئے: