Live Updates

جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی کی2 نشستوں سےانتخاب لڑنےکا اعلان

نوازشریف مجھےٹکٹ کی آفرکرچکے ہیں،پی ٹی آئی میں میرے خلاف ٹکٹ تقسیم کرنے کا پراپیگنڈہ غلط ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 14:39

جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی کی2 نشستوں سےانتخاب لڑنےکا اعلان
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مئی 2018ء) : سابق سینئر وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں این اے 155 اوراین اے 158 سے حصہ لوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ تقسیم کرنے کا پراپیگنڈہ غلط ہے۔

ایک ٹکٹ بتادیں جو تحریک انصاف میں میرے کہنے پر دیا گیا ہو۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف مجھے سیٹ کی آفر کرچکے ہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں دو نشستوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں این اے 155 اوراین اے 158 سے حصہ لوں گا۔

(جاری ہے)


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات