چینی کی برآمدات میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 3 مئی 2018 14:56

چینی کی برآمدات میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) مارچ کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2018ء کے دوران چینی کی برآمدات 3لاکھ 48 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017ء کے دوران چینی کی برآمد سے 5 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح مارچ 2017ء کے مقابلہ میں مارچ 2018ء کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 2لاکھ 4ہزار ڈالر یعنی 32.96 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :