بطور سفیر نامزدگی، علی جہانگیر صدیقی امریکی حکومت کی جانب تعیناتی کی منظوری ملنے کے منتظر

جمعرات مئی 14:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) گزشتہ ماہ پاکستان کی جانب سے امریکا کے لیے نامزد کردہ سفیر اور کراچی کی معروف کاروباری شخصیت علی جہانگیر صدیقی تاحال امریکی حکومت کی جانب سے اپنی تعیناتی کی منظوری ملنے کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کسی بھی سفیر کی تعیناتی کے لیے مذکورہ ملک کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے جہاں اسے تعینات کیا گیا ہو، اس ضمن میں پاکستان امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو مطلوبہ دستاویزات روانہ کر چکا ہے اور 2 ماہ سے ان کی منظوری کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ سفارتی روایات کے پیشِ نظر تعینات ہونے والے ملک کی جانب سے سفیر کے ملک کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ کسے بھیجا جائے اور کسے نہیں، اسی طرح بھیجنے والے ملک کی جانب سے دوسرے ملک کو تعیناتی کی منظوری کے لیے بھی نہیں کہا جا سکتا۔امریکا میں بطور سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیا تھا، جبکہ اس فیصلے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اپوزیشن کی جانب سے بھی مسترد کیا گیا تھا۔