جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،جاپان

جمعرات 3 مئی 2018 15:05

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ جاپان جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے مکمل پاک کرنے کی غرض سے شمالی کوریا کو ٹھوس اقدامات اٹھانے پر قائل کرنے کیلئے امریکا،جنوبی کوریا اور روس کیساتھ مل کر کام کریگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے کہا کہ جاپان اور شمالی کوریا کے 2002ء کے پیانگ یانگ اعلامیے کے تحت،جاپان اغوا کے معاملات کیساتھ ساتھ جوہری اور میزائل خطرات کو جامع انداز میں حل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تلخ ماضی کا معاملہ حل کر کے شمالی کوریا کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن ہو جائیگا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کی جانب سے حالیہ بین الکوریائی سربراہ ملاقات میں کی گئی کوششوں کی تائید کرنا چاہیں گے۔

متعلقہ عنوان :