پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ،

نیب نے محکمہ ایکسائز سے سابق صدر ،والدہ اور اہلیہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سابق صدر پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ، نیب نے محکمہ ایکسائز برانچ سے پرویز مشرف ، والدہ اور اہلیہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے محکمہ ایکسائز سے سابق صدر پرویز مشرف ، ان کی والدہ اور اہلیہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔

(جاری ہے)

نیب نے محکمہ ایکسائز برانچ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کتنی گاڑیاں پرویز مشرف ، والدہ اور اہلیہ کے نام رجسٹرڈ ہیں کیونکہ سابق صدر پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے اور نیب نے پرویز مشرف کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے نیب کے حکم پر محکمہ ایکسائز نے رپورٹ تیار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی اہلیہ صباء مشرف لینڈکروزر کی مالکن نکلی ۔

متعلقہ عنوان :