امریکا کیساتھ تجارتی مذاکرات سے قبل شرائط کے قائل نہیں،چین

بیجنگ واشنگٹن کو تجارتی دھمکی دینے کا ارادہ رکھتا ہے ،مذاکرات سے قبل شرائط کو قبول نہیں کریں گے،ذاتی مفادات پر ہر گز سمجھوتا نہیں کریں گے،بیان

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

امریکا کیساتھ تجارتی مذاکرات سے قبل شرائط کے قائل نہیں،چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) چین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکا کیساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے،تاہم چین کے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم امریکا کیساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں،اپنے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مذاکرات مشترکہ اور یکساں مفادات کے نتاظر میں ہونے چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ بیجنگ امریکا کو تجارتی دھمکی دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور نہ ہی مذاکرات سے قبل شرائط کو قبول کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا کا تجارتی وفد 2روزہ دورے بیجنگ پہنچ رہا ہے،جہاں 2عالمی تجارتی ممالک کے مابین تجارتی تنازع کو حل کیے جانے سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :