شام میں روسی جنگی طیارہ گرکرتباہ ،2 پائلٹ ہلاک ہوگئے

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات مئی 14:49

شام میں روسی جنگی طیارہ گرکرتباہ ،2 پائلٹ ہلاک ہوگئے
ماسکو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : روس کا جنگی طیارہ شام میں گر کرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجہ میں طیارے میں سوار2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شام میں روس کا جنگی طیارہ ایس یو 30 گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔ طیارہ تباہ ہونے سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بھی موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام نے مزید بتایا جنگی طیارے سے پرندہ ٹکرانا حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ تاہم ابھی طیارہ گر تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :