پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 12 اور 13 مئی کو منایا جائے گا

جمعرات 3 مئی 2018 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 12 اور 13 مئی کو منایا جائے گا جس کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں ایک ملک یا براعظم سے ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کی ضرورت و اہمیت بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ اس عالمی آگاہی مہم کو چلانے والے کئی دیگر اداروں میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے موقع پر ہجرت کرنے والے پرندوں کی نمائشیں ، ان کے طرز زندگی بارے معلومات اور تحفظ کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں تقریبات منعقد ہوں گی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منانے والے ممالک کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس سے دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کی ضرورت و اہمیت بارے شعور و آگاہی بھی بڑھ رہی ہے ۔