مشکوک ایکشن ،ْویسٹ انڈین رونسفورڈ بیٹن کی باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 3 مئی 2018 15:08

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر رونسفورڈ بیٹن کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی۔گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائرز نے رونسفورڈ کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ایونٹس میں باؤلنگ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضامندی سے وہ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔بیٹن اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینٹی گووا میں رواں فاسٹ باؤلنگ کیمپ کو جوائن کر کے اپنے باؤلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :