پی ٹی وی پروڈیوسر فرید نو ناری کی گروپ 9میں ترقی

جمعرات 3 مئی 2018 15:10

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء)پی ٹی وی لاہورکے سینئر پروڈیوسر فرید نو ناری کو گروپ 9میں ترقی دیدی گئی‘ وہ عہدے کے لحاظ سے پروگرام مینجر بننے کی جدوجہد میں شامل ہو گئے جبکہ قبل ازیں پروگرام مینجرچوہدری افتخار ورک ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بطور ایگزیکٹو پروگرام مینجر چلے آرہے ہیں‘مگر ان کی جگہ اسکرپٹ ایڈیٹر فرید کوجنرل مینجر قاضی حمید نے عارضی پروگرام مینجر لگا رکھا ہے۔